جمائما کا برطانوی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ

جمائما کا برطانوی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے عمران خان کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

جمائما خان نے سول میڈیا پیغام میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں اور خاموشی ختم کریں۔

انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی3 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور طویل عرصے سے قید تنہائی میں ہیں، اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے۔

جمائما خان نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے اب کھل کر واضح طور پر آواز اٹھائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں