پی ٹی آئی نے وتیرہ بنالیا ان کی ایک ممبر کورم کی نشاندہی کر دیتی ہیں، پلوشہ خان

پی ٹی آئی نے وتیرہ بنالیا ان کی ایک ممبر کورم کی نشاندہی کر دیتی ہیں، پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سسٹم میں ایک ٹیکنیکل بیماری پیدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے وتیرہ بنالیا انکی ایک ممبر کورم کی نشاندہی کر دیتی ہیں۔  

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا پتا نہیں کہاں سے آجاتے ہیں، ہم عوامی ایشوز پر بات کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ 

انھوں نے کہا جو کورم کی نشاندہی کرتے یا یہ جو کر رہے ہیں ان سے سوال ہونا چاہیے۔ 

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے، سیشن کا بل بنتا ہے، پیسہ خرچ ہوتا ہے لیکن یہ اسے چلنےنہیں دیتے۔

پلوشہ خان نے کہا وہ چیزیں جو ہم نے آج زیر بحث لانی تھیں اس پر بات نہ ہوسکی، بہت اہم معاملات پر بات کرنی تھی لیکن سمجھ میں نہیں آتا یہ کوئی سیٹ گیم ہے، کیا ہے؟ 

پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت بھی ایوان چلا سکتی تھی لیکن نہ جانے کیوں انہوں نے عین وقت پر معاملات خراب کیے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے کھیل کھیلا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں