مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی و دیگر کی ملاقات
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں، باہمی مشاورت موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق اس موقع پر آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے موثر کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جمہوری اقدار کے تحفظ اور سیاسی استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
Load/Hide Comments




