میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کیا کہا گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ٹی او آرز شامل ہیں جس کے مطابق کمیشن میر رضا کی موت کے اصل حقائق اور واقعے کے تمام حالات کا جائزہ لے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن تحقیقات کی غیر جانب داری اور قانون کے مطابق ہونے کا جائزہ لے گا، میر رضا کیس میں مزید تحقیقات یا شواہد کی ضرورت کا تعین بھی کیا جائے گا۔

پولیس، ایم ایل او یا کسی سرکاری اہلکار کی غفلت یا فرائض میں کوتاہی کی بھی تحقیقات ہو گی اور شواہد چھپانے یا ان میں ردوبدل کی صورت میں ذمے داروں کا تعین ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن مزید تحقیقات، فرانزک تجزیے اور قانونی یا محکمانہ کارروائی کی سفارشات دے گا، کمیشن کو گواہوں کو طلب کرنے اور دستاویزات پیش کرنے کا حکم دینے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اور افسران کمیشن سے مکمل تعاون کے پابند ہوں گے، کمیشن تشکیل کی تاریخ سے 30 روز میں اپنی رپورٹ حکومتِ سندھ کو پیش کرے گا، حکومت ضرورت کے مطابق کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کر سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں