حنا جاوید قتل کیس: مرکزی ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل

مقتولہ حنا جاوید---فائل فوٹو
مقتولہ حنا جاوید—فائل فوٹو

حنا جاوید قتل کیس میں پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور میں مرکزی ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، سسر اور گھریلو ملازم شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مقتولہ کے بھائی کی موجودگی میں کیے گئے، جس کے بعد راولپنڈی پولیس ملزمان کو لے کر واپس روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان نے حنا جاوید کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کے شوہر نے قتل کے عوض اسے 1 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حنا جاوید کے شوہر اور سسر نے مقتولہ کو قتل کرنے سے انکار کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں