کراچی: بینک کے باہر شہری سے سوا 1 کروڑ روپے چھن گئے، مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب گزشتہ روز بینک کے باہر شہری سے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق گھر سے رقم لے کر بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا، ملزمان نے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے چھینے، 3 سے 4 ملزمان نے رقم چھینی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق بینک کے گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے عامر نامی شہری زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق شہری سے کتنی رقم لوٹی گئی اس حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں