کراچی، بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی، بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی

کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی صورتحال سامنے آگئی۔

عباسی شہید اسپتال میں صرف 13 فائر ایکس ٹنگوئشرز موجود ہیں جبکہ عملے کو فائر سیفٹی کی تربیت ہی نہیں دی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں فائر الارم سسٹم بھی نصب نہیں، اسپتال میں ہنگامی اخراج کے لیے کوئی مخصوص راستہ نہیں۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال کے مطابق اسپتال میں فائر سسٹم سے متعلق مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں فائر الارم سسٹم نہیں ہے، ہر وارڈ میں فائر ایکس ٹنگوئشرز ہیں جبکہ متعدد غیر فعال ہیں۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کے مطابق ہمیں فائر فاٹنگ کی ٹیم بنانی ہے، اسپتال میں فائر ڈرل 2017ء میں ہوئی تھی، حکومت کو عملے کی مزید ٹریننگ کے لیے خط لکھیں گے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں 180 فائر ایکسٹن گوئشرز ہیں، جو ہر وارڈ میں موجود ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں