حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

فوٹو: نقیب الرحمان جنگ
فوٹو: نقیب الرحمان جنگ 

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جشنِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کو انتہائی خوب صورتی سے سجایا گیا اور جگہ جگہ لنگر اور نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، بہاولپور، سرگودھا، لودھراں، جھنگ، وہاڑی، شکر گڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سمیت پنجاب بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں عاشقانِ رسولﷺ نے شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

سندھ میں بھی جشنِ میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ، خیرپور، ٹھٹہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار، پڈعیدن اور ٹنڈو محمد خان سمیت مختلف شہروں میں ریلیوں، محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

مظفرآباد میں شہریوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کے عطیات بھی دیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں