وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سنکیانگ میں چین کی ایک ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

چینی کمپنی کے حکام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں دودھ کی پروسیسنگ کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیری فارمز پر مویشیوں کی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پرورش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی بہتری اور فروغ کے منصوبے نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی افزائشِ نسل کے خصوصی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، جبکہ مویشیوں کو فربہ کر کے گوشت کی پیداوار کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پنجاب میں ملک اور ڈیری پروسیسنگ کا منصوبہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں