مصطفیٰ عامر قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مبینہ تاخیری حربوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ٹرائل جَلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹرائل کورٹ نے کیس کے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں تاخیر کے ذمے دار ملزم ارمغان اور ان کے وکیل خرم عباس ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کا ٹرائل جَلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو 23 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مختلف بہانے بنا کر کیس کے ٹرائل میں تاخیر کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں