پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، جن میں راولپنڈی، مری، گلیات شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 8ویں اسپیل میں چکوال، جہلم، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاء الدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم سے 5 ستمبر کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی سیف انور جپہ کے مطابق 8ویں اسپیل کے دوران مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں