سانحہ پمز پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو معطل کردیا گیا
سانحہ پمز واقعے پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے کمیٹی کی نشاندہی پر 8 افراد کو فوری معطل کر کے کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز واقعے پر لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کی نشاندہی پر 8 افراد کو فوری معطل کر کے کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی، وزیرِاعظم نے کمیٹی کی نشاندہی پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments




