راولپنڈی: چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں ٹارگٹ کلر ہلاک، 3 ملزمان فرار

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک ہوگیا۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران 4 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے گزشتہ سال کہوٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران 4 افراد کو قتل کیا تھا۔
حکام کے مطابق ہلاک ملزم کرپا میں 2 سگے بھائیوں کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ موقع سے فرار 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments




