پشاور کے تھانہ متنی پر دہشتگردوں کے ڈرون حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی

پشاور کے تھانہ متنی پر دہشتگردوں کے ڈرون حملہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 

سی سی پی او میاں سعید کا کہنا ہے کہ تھانہ متنی پر دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکنے کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گی۔

 میاں سعید کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے باعث ڈرون حملے کی کوشش ناکام ہوئی، حفاظتی حصار جالی نصب ہونے سے باروری مواد تھانے کے احاطے کے اندر نہیں گر سکا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ نواحی علاقوں کے پولیس تھانوں کو خصوصی حصار جال کے ذریعے محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں