14 بچوں کی جلی لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا یہ ملک محفوظ نہیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پمز میں جب 14 بچوں کی جلی ہوئی لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا ہے کہ یہ ملک محفوظ نہیں۔ سماجی انصاف کی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا جب تک غریب اور امیر کے لیے صحت کی سہولتیں ایک جیسی نہ ہوں۔ 

لاہور ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب 14 جلی ہوئی لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا کہ ملک محفوظ نہیں۔

مصدق ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک آپ کے اور میرے بچے سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کروائیں گے صحت کا نظام بہتر نہیں ہو گا، غریب کے بچے کو سہولت دینا ہی حقیقی انسانی ترقی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سیا سی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے مسلم لیگ ن نوجوانوں کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں