ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، خاموش نہیں رہ سکتے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)۔
 حافظ نعیم الرحمان(فائل فوٹو)۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ظلم اب برداشت سے باہر ہو گیا، خاموش نہیں رہ سکتے۔ 

کراچی میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں ٹیکسوں کیلئے آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی دلدل سے نکلنے کا متبادل موجود ہے۔ سرکاری حکام 1300سی سی کی گاڑیاں چلائیں تو اربوں روپے کی بچت ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا وزیروں اور افسران کیلئے مفت بجلی پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا، حکومت پیٹرولیم کا خرچ کم کرنے کی کوشش نہیں کر رہی۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو جماعت اسلامی نے بے نقاب کیا، کامیاب دھرنے دے کر فی یونٹ 16 روپے تک کم کیا۔ آئی پی پیز کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے، بجلی کے بل آدھے کروائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں