سندھ طاس معاہدہ نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا، مصدق ملک

سندھ طاس معاہدہ نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا، مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر سندھ طاس معاہدہ نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں آبی ذخائر کے تحفظ کی تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ اپنے پانی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر کل ہی فیصلہ دیا ہے، اگر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نہ مانا گیا تو پھر بات پانی تک محدود نہیں رہے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر ایک ملک کہے کہ وہ عالمی ثالثی عدالت کو نہیں مانتا تو پھر دنیا میں جنگل کا قانون ہوگا، پھر اگر جنگل کا قانون ہی نافذ کرنا ہے تو پاکستان اس کے لیے تیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر سندھ طاس معاہدہ نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا، پاکستان اپنے پانی کی حفاظت پہلے بھی کرچکا ہے، دوبارہ بھی کرکے دکھائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں