لاہور: پانچ روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے شادمان میں 5 روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق حادثے میں ٹریفک وارڈن بھی زخمی ہوا تھا، حادثہ وارڈن کی جانب سے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کو روکنے پر ہوا۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کے آگے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار وارڈن سے ٹکرا کر سڑک پر گرا، ٹریفک وارڈن احسان الحق بھی حادثے میں زخمی ہوا۔ 

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان زین اور وارڈن احسان الحق کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وارڈن احسان الحق اسپتال میں زیر علاج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں