کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپا ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں سن سیٹ لین کے قریب ایک دفتر پر خفیہ اطلاع پر بینکنگ سرکل نے مارا۔ 

ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں ایک خاتون اور 3 مرد گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 25 ہزار امریکی ڈالر، 4 کروڑ 70 لاکھ ایرانی ریال اور 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔ 

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک گاڑی اور 5 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ موبائل فونز میں ہنڈی، حوالہ لین دین سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں