نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری معاملہ: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی میں ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری کے معاملہ پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق مریضہ کی شکایت پر ایس ایس پی سینٹرل نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو خط لکھا اور واقعے کی چھان بین میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے تعاون طلب کیا۔ 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق طبی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

کمیشن کے مطابق بورڈ شواہد کا جائزہ لینے کے ساتھ فریقین، عملے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گا اور تحقیقات کے بعد نتائج اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ 

کمیشن کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت حتمی رپورٹ 120 روز میں مکمل کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں