حکومتی کمیٹی کل جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی: احسن اقبال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کل جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی۔ مذاکرات میں دھرنے کے خاتمے کےلیے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے۔ دھرنے، جلوس کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دھرنوں کی بجائے معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ ہم نیک نیتی سے ملاقات کےلیے جارہے ہیں۔

حکومتی وفد میں احسن اقبال، رانا ثنااللّٰہ، خواجہ سعد رفیق میں شامل ہوں گے۔ مذاکرات کل دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں