حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے مزید 1 دن کی مہلت مانگ لی
وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کےلیے مزید 1 دن کی مہلت مانگ لی۔
احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کے تیسرے دور کےلیے مزید 1 دن کی مہلت مانگ لی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق لیاقت بلوچ کو احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، جس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے حکومت سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل اور آئی پی پیز پر بدھ کے روز ہوں گے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نےمذاکرات کےلئےایک جبکہ پٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز پر 2 کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔
Load/Hide Comments




