ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے زیرِ سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں وکیل ہیں ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا کہنا ہے کہ ایک وکیل میں اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں