دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی نقد وصول نہیں کرتا: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان - فوٹو: اسکرین گریب
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان – فوٹو: اسکرین گریب

دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس کی رقم براہ راست سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی فرد نقد رقم وصول نہیں کرتا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ 17 سے 18 ہزار دستاویزات کی تصدیق ہوتی ہے۔ اپوسٹیل نظام سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے شہریوں کے وقت اور اخراجات میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغذات کی تصدیق کی فیس آن لائن ادا کی جاتی ہے، رقم کوئی فرد وصول نہیں کرتا۔ تصدیق شدہ دستاویزات کا اجرا بھی ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک بیٹھا فرد بھی اپنی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کروا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی اور دیگر اداروں کے ساتھ ڈیجیٹل انضمام کے باعث دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں