حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، فیول ریلیف پیکیج پر عمل درآمد شروع

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، فیول ریلیف پیکیج پر عمل درآمد شروع

فیول ریلیف پیکیج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے فیول ریلیف پیکیج پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات بھی کامیاب ہوگئے۔ 

وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں، ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد فیول سبسڈی اسکیم پر پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات ختم ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ سبسڈی کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہوگی، رقم اسٹیٹ بینک کے پاس پہنچ چکی۔ 24 گھنٹے میں سبسڈی کی رقم واپس نہ آئی تو حکومت ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں