25 کروڑ کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار حرا ناز کو جیل بھیج دیا گیا
25 کروڑ کی منشیات کی برآمدگی کے کیس میں لانڈھی سے گرفتار خاتون حرا ناز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
اس کے ساتھی ملزم عبدالغفار کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خاندان کے دیگر افراد بھی منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں، جن سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments




