ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کا 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کا 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد نے 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر یونیورسٹی مین کیمپس، فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد اور کامرہ کیمپس میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ کیمپسز کے فیکلٹی ممبران اور اسٹاف بھی گھر سے کام کریں گے، 25 ستمبر کو صبح اور شام کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔ 26 اور 27 ستمبر کو ویک اینڈ کلاسز بھی آن لائن ہوں گی۔ 

ایئر یونیورسٹی کے مطابق دیگر تمام کیمپسز میں تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ 

ایئر یونیورسٹی کے مطابق فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کراچی میں بھی معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ضروری سیکیورٹی اسٹاف یونیورسٹی کیمپسز میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

جمعہ اور پیر کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے۔

وائس چانسلر کی منظوری کے بعد رجسٹرار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں