حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کا امکان ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ اگر تحریک انصاف سومنات سمجھ کر اسلام آباد آئے گی تو یہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا جو راستہ بات کرنے سے کھل سکتا ہے وہ مارچ سے نہیں کھل سکتا۔
پروگرام میں شریک رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 27 ستمبر سے پہلے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ باقاعدہ کوئی رابطہ نہیں ہے، بانی تحریک انصاف نے پہلے ہی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔
اسد قیصر نے کہا اگر حکومت تحریک انصاف سے بات کرنا چاہتی ہے تو بسم اللہ، ہمارے مطالبات بالکل واضح ہیں بانی تحریک انصاف کو انصاف ملنا چاہیے۔




