58 لاکھ سے زائد شہری پیٹرول اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں: شزا فاطمہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ 58 لاکھ سے زائد شہری پیٹرول اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ اسکیم کے ذریعے عوام کو پیٹرول پر براہ راست ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرول سے متعلق وزیراعظم کی اسکیم جاری ہے جس سے شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پیٹرول پمپ پر ریجسٹریشن کے طریقے کار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں کہا کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو پیٹرول اسکیم سے فائدہ دینا ہے۔ معیشت کے تنگ حالات ہیں لیکن وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں