ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد شہریار میمن کی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز سندھ حیدرآباد شہریار میمن نے عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست دے دی۔
شہریار میمن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سروسز سندھ کو عہدے سے ریلیو کرنے کی درخواست دی ہے، ذاتی نوعیت کے ریمارکس سے ذہنی اذیت اور جذباتی صدمہ پہنچا، عہدہ ذاتی عنایت کے بجائے میرٹ اور محنت سے ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عہدے کی ساکھ اور ذاتی وقار برقرار رکھنے کیلئے موجودہ ذمہ داری جاری رکھنا نامناسب ہے۔
شہریار میمن نے سیکریٹری صحت اور وزیر صحت کے پرسنل سیکریٹری کو بھی درخواست کی نقول بھیج دیں، شہریار میمن 21 ستمبر کو ڈی جی ہیلتھ تعینات ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments




