پی ٹی آئی کو پیغام دیا 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملیں سب ختم کردی جائیں گی: رانا ثناء

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد جتنی سہولتیں ملی ہیں وہ سب ختم کردی جائیں گی۔

رانا ثنا کا تفصیلی انٹرویو ہفتہ کی شب 10 بجکر پانچ منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ہوگیا جس کے مطابق 27 ستمبر کا لانگ مارچ مؤخر کر کے 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں