اسپیکر چیمبر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پارلیمانی امور پر مشاورت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسپیکر قومی اسمبلی چیمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پارلیمانی امور پر مشاورت میں دونوں پارٹی کے رہنما شریک ہوئے۔

ن لیگ کے طارق فضل چوہدری بلال اظہر کیانی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی ارکان شیری رحمان اور نوید قمر اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے سیکریٹریز کو بھی اسپیکر چیمبر میں بلایا گیا۔ آئی ایم ایف سے متعلق فنانس کے معاملات پر قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس بلانے اور ایوان کی کارروائی سے متعلق بھی بات کی گئی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ حالات کے تناظر میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور جنگ لڑی ہے۔ وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں