خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا گیا تو قانونی طور پر مقابلہ کیا جائے گا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا گیا تو قانونی طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ویسے بھی چھین لیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں عملًا گورنر راج ہے۔ صوبے میں پولیس بے بس ہے، احکامات کہیں اور سے آ رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ ہمارے اراکین اسمبلی اور وزرا کو اٹھایا جا رہا ہے۔ ملک میں آئین و قانون کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں