وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے الزامات کی تردید کر دی

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے الزامات کی تردید کر دی

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے الزامات کی تردید کر دی، اور کہا کہ نورستان میں لڑائی کو پاکستان سے منسوب کرنے کا مقصد طالبان حکومت کے اندرونی جبر اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت غیر نمائندہ ہے، افغان طالبان طاقت اور جبر کے ذریعے افغانستان کے عوام پر مسلط ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان دہشت گردی کی معاونت میں اپنے کردار سے دانستہ چشم پوشی کر رہے ہیں، چند طالبان رہنما بھارت کے ہندوتوا ایجنڈے کے آلہ کار بن رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں