وزیراعظم کا صومالیہ میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان سوا کروڑ مالی معاونت کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کےلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف عمر سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سید کاشف عمر کے انتقال پر اُن کے بیٹے اذہان کاشف سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کے اہلخانہ کےلیے مالی معاون کا اعلان کیا، جس میں بچوں کی مفت تعلیم اور رہائش شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے 1 کروڑ 25 لاکھ فی خاندان مالی معاونت کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو کاشف عمر اور 2 جاإں بحق افراد کے خاندانوں سے براہ راست رابطے کی ہدایت کی ہے۔




