اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ایک اہم ترین بنیاد قائم کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

رضوان سعید شیخ نے یہ بات ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرنیوالے وفد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکا، ایران تنازعہ میں آج بھی کار فرما ہے اور خطے میں امن کے حصول کے لیے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب ، علاقائی اور عالمی امن پر مرکوز سفارت کاری کا سفر آٹھ دہائیوں پر مُحیط ہے۔ 

رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں امریکا اور چین کے درمیان پُل کا کردار ادا کیا اور دونوں صفِ اول کے ممالک کو قریب لانے کا کریڈٹ پاکستان کو حاصل ہے۔ 1988 میں جنیوا معاہدہ میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں