جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں تباہ حال ملک ہوگا، محسن نقوی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران نہیں گئے ان کے خیال میں تباہ حال ملک ہوگا۔

لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میرے ساتھ کئی لوگ ایران گئے وہ حیرت سے واپس آئے، ایران میں ہر طرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں ہیں اگر وہ آگے جاسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں جاسکتے، اگر ہم بھی میڈ ان پاکستان پر چلے جائیں تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حل یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے ایکسپورٹ بڑھائیں، نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو ساتھ دینا ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں