معرکۂ حق: اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی نقاب کشائی آج ہو گی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح کی علامت یادگارِ فتح کی نقاب کشائی آج شام اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی جائے گی۔

تقریب میں موسیقی کے پروگرام کے علاوہ ایک دیدہ زیب پروجیکشن میپنگ شو بھی پیش کیا جائے گا، جس میں معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی فتح کو اجاگر کیا جائے گا۔

تقریب میں عوام کی شرکت ان کے جذبۂ حب الوطنی، قومی فخر اور ملکی دفاع کے عزم کی عکاسی کرے گی۔

اتوار سے یادگارِ فتح عوام کے لیے روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کُھلی رہے گی، تاہم پیر کے روز اسے عوام کے لیے بند رکھا جائے گا۔

یادگار کی سیر کے لیے مفت ٹکٹ Yadgarefatah.net ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی اور طرزِ تعمیر کا شاہکار یادگارِ فتح قوم کے غیر متزلزل عزم اور مسلح افواج کی بہادری کی ایک پائیدار علامت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں