پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026ء تک کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمۂ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026ء تک کی گئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرت سے متعلق بریف کیا جبکہ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنےکے بجائےتاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں