بیرسٹر گوہر نے حکومت کیساتھ مذاکرات میں دیر سے آنے کی وجہ بتا دی

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں دیر سے آنے کی وجہ بتا دی۔

مذاکرات سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری مشاورت ہو رہی تھی اس لیے مذاکرات میں آنے میں دیر ہو گئی۔

جیو نیوز کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ مذاکرات کے لیے آنے سے قبل آپ کی کسی وفاقی وزیر سے کیا کوئی ملاقات ہوئی؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری آپس میں ملاقات ہوئی اور حکومت کے وزیر آپس میں مشاورت کر رہے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں آپس کی مشاورت جاری تھی۔

خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے لیے پہلے 2 اور پھر 3 بجے کا وقت رکھا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مذاکراتی عمل کی صدارت کررہے ہیں، حکومتی وفد میں محسن نقوی،امیر مقام ،طلال چوہدری، رانا ثنا اللہ شامل ہیں، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی بھی حکومتی وفد کا حصہ ہیں۔

اپوزیشن ٹیم میں علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، حلیم عادل شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں