پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے لانگ مارچ کو ختم کریں، بلاول بھٹو

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی آپشن ہے اور وفاق اس کیلئے تیار بھی تھا لیکن پیپلز پارٹی نے مشورہ دیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی سے پہلے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت ہارون آباد میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اپنے لانگ مارچ کی کامیابی کو مانیں اور مارچ ختم کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی اور دہشت گردی سے متعلق معاملات کو الگ رکھیں، کیونکہ جب آپ سیاست پر توجہ دیتے ہیں تو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ جاتی ہے، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، اس بار جو کام ہو رہا ہے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کراچی کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جاتا، واٹر اکارڈ میں خاص طور پر کراچی کے لیے اضافی پانی دینے کا لکھا گیا ہے، ہمارا 80 فیصد پانی دریائے سندھ سے آنا ہے، آج تک معاہدے کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملا۔ 

انھوں نے کہا کیماڑی کے عوام کو پانی پہنچانے کے لیے اقدامات کریں گے، ہم نے یہ پانی کو بچانے کے منصوبہ کا افتتاح کیا ہے،  لیاری میں دس ملین گیلن اضافی پانی دیا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل نکالنا ہے، میں اور میری والدہ کراچی میں پیدا ہوئے اس شہر کی خدمت کرتے رہیں گے، وقاق کی جانب سے کراچی کو سوتیلا سمجھ کر ڈیل کیا گیا، صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے اور یہاں کے عوام کی شکایت ہے کہ گیس نہیں مل رہی۔ 

انھوں نے کہا کے فور منصوبے میں بھی وفاق کا بڑا کردار ہے، ہم آج بھی انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم سے کہا بھی کہ شہباز اسپیڈ کا بڑا سنا ہے افسوس آج بھی انتظار کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں