مذاکرات کامیابی کی خبریں خوش آئند، کسی کی ہار یا جیت نہیں، پاکستان کی جیت ہے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔
شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی خبریں خوش آئند ہیں۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کسی کی ہار یاجیت نہیں، پاکستان کی جیت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے خط کے ذریعے بھی واضح کیا تھا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں وفاقی حکومت صوبے کی مدد کرے، گورنر راج لگتا تو بہت بڑا نقصان ہوتا، امید ہے حکومت پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس دے گی۔ 

شوکت یوسفزئی نے کہا توقع ہے بانی کے بارے میں عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں