وزیراعظم نے شعبہ لائیو اسٹاک کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک کے شعبے کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہاؤسز میں نشوونما کر کے برآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ مویشیوں کی برآمد کیلئے خصوصی فارم ہاؤسز کا قیام عمل میں لایا جائے، ان خصوصی فارم ہاؤسز میں اعلیٰ نسل کے مویشیوں کو درآمد کرکے ان کی برآمدات کیلئے نشوونما کی جائے۔ 

انھوں نے ہدایت کی کہ ان خصوصی فارم ہاؤسز میں مویشیوں کی درآمد کو ڈیوٹی فری کیا جائے، مویشیوں کی ٹیگنگ کا جدید نظام متعارف کروایا جائے۔ 

وزیرِاعظم نے کہا لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اس کی کارپوریٹ طرز پر تنظیمِ نو کی جائے اور اس مقصد کیلئے شعبے میں نجی ماہرین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔ 

وزیرِ اعظم نے کہا ملکی زرعی شعبے کا 60 فیصد سے زائد لائیو اسٹاک پر مبنی ہے، لائیو اسٹاک کے شعبے میں برآمدات کی بھرپور استعداد موجود ہے۔ 

انھوں نے کہا ملک بھر میں قائم مذبح خانوں کی بین لاقوامی سرٹیفیکیشن یقینی بنائی جائے، مذبح خانوں کے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ 

وزیرِ اعظم نے کہا لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے وزارت قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے، گوشت اور لائیو اسٹاک کی برآمدی صنعت کی مزید ترقی کیلئے ویلیو چین کی بہتری پر کام کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گوشت، لائیو اسٹاک اور اس سے منسلک برآمدات کے اہداف متعین کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی و برآمدات میں اضافے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کی گئیں۔ 

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تقریباً 245 ملین مویشی موجود ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 5.5 کھرب روپے بنتی ہے، لائیو اسٹاک شعبہ قومی معیشت میں 14.97 فیصد اور زرعی معیشت میں 63.6 فیصد حصہ رکھتا ہے۔  

بریفنگ کے مطابق سالانہ تقریباً 74.69 ملین ٹن دودھ اور 6.31 ملین ٹن گوشت پیدا ہوتا ہے، ملک کے تقریباً 80 لاکھ دیہی خاندان لائیو اسٹاک سے وابستہ ہیں۔ 

بریفنگ کے مطابق چھوٹے پیمانے پر مویشی پالنے کا رجحان اور غیر منظم سپلائی چین برآمدی استعداد سے استفادے میں رکاوٹ ہے، پاکستان میں گوشت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے، مالی سال 2025-26 میں گوشت کی برآمدات تقریباً 530 ملین ڈالر رہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں