پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کو لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات بتادیں

پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کو لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات بتادیں

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف وفد کو پیٹرولیم ڈویژن نے لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات بتادیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد کے پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مذاکرات ہوئے، ایڈیشنل سیکریٹری پالیسی نے حکومتی وفد کی قیادت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران مذاکرات آئی ایم ایف کو موجودہ گیس ٹیرف اسٹرکچر پر بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ گیس ٹیرف کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں بھی زیر بحث آئیں، پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف پیٹرول اور ڈیزل پر 80، 80 روپے فی لیٹر لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات سے آگاہی دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں