محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں کیں، بیرسٹر گوہر کا اعتراف

محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں کیں، بیرسٹر گوہر کا اعتراف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز سے اٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سوات میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ بھی جاری رہے گا، مذاکرات بھی جاری رہنے چاہئیں، مطالبات کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے کوششیں کیں، مذاکرات کی میز سے اٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران خیبر پختونخوا قیادت سے مشاورت کرتے رہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز سے اٹھے ہیں، دوبارہ بیٹھنے کا راستہ کھلا ہے، مذاکرات تو جنگوں ميں بھی ہوجاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ کل منگل ہے عمران خان سے فیملی کی ملاقات کروائی جائے، حکومت اگر وفاقی حکومت مذاکرات کو کمزوری نہیں سمجھتی تو ہم کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے بغیر بھی صوبے میں گورنر راج ہے، چیف سیکریٹری،آئی جی کسی اور سے احکامات لیں تو صوبےمیں امن کیسے آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ہی صوبے کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کسی اور کے کہنے پر دفعہ 144 نافذ کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں حکومت ہماری ہے لیکن آپ نے مداخلت کرکے اسے مفلوج کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم این ایز ہمارے ہیں، ایم پی ایز ہمارے ہیں لیکن ڈی پی او اور ڈی سی تعاون نہیں کرتے، نہ حکومت چھوڑیں گے، نہ اسمبلی تحلیل کریں گے نہ لانگ مارچ منسوخ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ شیڈول پر جاری ہے، گولی چلی تو تم سب ذمے دار ہوں گے، کوئی مشتعل یا پرتشدد شخص لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں