خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں