ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی شہریت منسوخ کرنے کا اب تک کا بڑا اقدام
کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی شہریت منسوخ کرنے کا اب تک کا بڑا اقدام،40غیرملکی نژاد افراد کیخلاف مقدمات دائر، بچوں سے جنسی زیادتی، فراڈ اور ٹیکس چوری الزامات، چار پاکستانی بھی شامل ،9میکسیکو، 2چین، مزید افراد افغانستان، بھارت، ایران، برطانیہ، کینیڈا، مصر، نائیجیریا ودیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ امریکی جریدے ٹائم کے مطابق محکمہ انصاف نے 40 غیرملکی نژاد امریکی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں مقدمات دائر کردیے ہیں۔
Load/Hide Comments




