سپریم کورٹ: سانحۂ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو بری کرنے کیخلاف نظرِثانی اپیل خارج

سپریم کورٹ نے سانحۂ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق سندھ حکومت کی نظرِ ثانی کی اپیل خارج کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ میں جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔
سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں ملزمان کے بری کیے جانے کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کی تھی، جو خارج کر دی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر نے پیش ہو کر دلائل دیے۔
عدالت نے ایم کیو ایم کے ریمارکس حذف کرنے کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کر دی۔
یاد رہے کہ رواں سال سپریم کورٹ نے سانحۂ بلدیہ ٹاؤن کراچی کیس کے 2 مرکزی ملزمان عبدالرحمٰن عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو بری کر دیا تھا۔
اس سانحے میں 260 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments




