بھارت طالبان حکومت کو مادی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے، محمد جواد اجمل

بھارت طالبان حکومت کو مادی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے، محمد جواد اجمل

پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی آڑ میں بھارت طالبان حکومت کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے مادی اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان مستقل مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے یہ بات بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر ردعمل میں کہی۔ محمد جواد اجمل نے کہا کہ بھارت افغانستان کے اندر موجود اپنے پراکسیز کی فعال معاونت کے ذریعے فتنۃ الخوارج (TTP) اور فتنۃ الہندستان (BLA) جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک ماورائے علاقائی قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے کردار سے پوری دنیا واقف ہے۔

مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اپنے عوام اور اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں