برطانوی شاہی بحریہ کے اہلکار پر روس کو خفیہ معلومات دینے کا الزام
کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی شاہی بحریہ کے اہلکار پر روس کو خفیہ معلومات دینے کا الزام،ملزم نے حساس دفاعی اور انٹیلی جنس معلومات تک رسائی حاصل کی، حراست میں بھیج دیا گیا، 16اکتوبر کو پیشی ہوگی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی شاہی بحریہ کے ایک حاضر سروس اہلکار کو غیر ملکی طاقت کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ 24 سالہ ٹیڈی ینگ نے اپریل 2024 میں بحریہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور الزام ہے کہ اس نے نومبر 2024 میں اپنی پہلی تعیناتی کے دوران اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کلیئرنس کا غلط استعمال کرتے ہوئے حساس دفاعی اور انٹیلی جنس معلومات تک رسائی حاصل کی اور انہیں غیر ملکی طاقت تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کی۔
Load/Hide Comments




